|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ پشتون طلباء پر مذہبی جماعت کے طلباء ونگ کی جانب سے فائرنگ اور تشدد کو تاریخی علم دشمنی اور دہشتگردی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا کہ مذکورہ طلباء ونگ اپنے منفی عمل وحرکات کے بدولت لیبرل اور سیکولر طلباء کو تعلیم کے حصول سے نہیں روک سکتا ،ریاست نے ہر شہری کو بنیادی تعلیم کا حاصل کر نے کا حق دیا ہے اور اس کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنا قطعً ملکی مفاد میں نہیں ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے طلباء کے ساتھ اس طرح کا منفی اور نا انصافی کا عمل رکھا گیا اور ان کیلئے علم حاصل کر نے کی راہ میں مشکلات ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن بلوچستان کے طلباء نے ہمیشہ علم کے حصول کو مقصد بنا کر روا داری کا مظاہرہ کیاترجمان نے کہا نیشنل پارٹی تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں کو سیاسی سر گرمیاں کرنے کی مکمل حمایت کر تی ہیں کیونکہ تعلیمی اداروں سے شعوری سیاست فروغ پاتی ہیں لیکن نیشنل پارٹی تعلیمی اداروں میں متعصبانہ عمل کی ہر گز اجازت نہیں دیتی ہے بیان میں کہا گیا کہ طلباء کو ملک میں برابر ی کے حق حاصل ہے اور تعلیمی اداروں میں رنگ ونسل وزبان کی اہمیت پر نفرتیں پھیلانا ملک کی تعلیمی نظام اور مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں تعلیمی اداروں میں اسے منفی رویوں کے حوصلہ شکنی انتہائی نا گزیر ہو چکی ہے ترجمان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو فوری یقینی بنا ئی جائے تاکہ معاشرے میں انتشار پھیلانے والوں کو محاسبہ ہو جائے اور طلباء مثبت تعلیم اور سیاسی عمل کے ذریعے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کر دار ادا کرے۔