|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2016

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کی اسلامی تربیت انہیں دنیا وآخرت کے آزمائشوں ،مشکلات اور پریشانی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر رہے ہیں ہر کارکن کو ایک ذمہ دارباعمل فرد کی طرح زندگی گزارنی چاہیے منکرات ،فضولیات سے بچنا اور معروف کے کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جدوجہد کرنا رزق حلال ،نمازوں کی پابندی ،والدین کی خدمت ودیگر اچھائیاں پیداکرنا ایک کارکن کیلئے ضروری ہیں جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے انجنیر عبدالمجید بادینی وبادینی قبیلے کے سرکردہ رہنماؤں اورنوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔پاکستان اوربلوچستان کو کرپشن ،نااہل حکمرانوں اور سودی نظام معیشت نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔مارچ میں لوٹ ماروسودی نظام کے خلاف جدوجہد میں ہر فردکردار اداکریں یہ ملک وملت بچانے کی جدوجہد ہے ۔حکمرانوں اور عوام کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے حکمرانوں کے بچے نہ یہاں پڑھتے ہیں اور نہ ہی یہاں رہتے وکھاتے ہیں ان کاعلاج بھی باھر اور ان کا رہنا سہنا بھی باہر ہوتا ہے صرف لوٹ مار یہاں کرکے رقم بیرون ملک شفٹ کرتے ہیں ہم اس ظالمانہ نظام کے خلاف عوام کو منظم کررہے ہیں عوام کے وسائل چند خاندانوں کر خرچ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی حالت روزبروزخراب ہورہی ہے جبکہ حکمران ترقی کر رہا ہے ۔بندوق اُٹھانے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی نوجوانوں کو انصاف دلاکر ان کے ہاتھوں سے بندوق چھین کر قلم اور کتاب دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں قبائلی سیاسی رہنماانجینئر عبدالمجید بادینی کی رہائش گاہ عبدالمجید بادینی کا قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جعفر آباد کے امیر حافظ محمد امین ،انجینئر عبدالمجید بادینی اورمحمد یوسف نے بھی خطاب کیا تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،سید امان اللہ شادیزئی ،مولانا محمدعارف دمڑ ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ، عبدالولی خان شاکر نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا دیگر پارٹیوں پر خاندان قابض ہے جمہوریت ،اسلام اور قوم پرستی کے نام پر عوام کو بار بار دھوکہ دیا گیا ہے جماعت اسلامی ان دھوکوں سے پاک اسلامی جماعت ہے جو الحمد اللہ دنیا بھر میں موجود ہے سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے لٹریچر نے آج دنیا بھر میں پڑھے لکھے لوگوں اور خصوصاًنوجوانوں کو اسلام کی طرف راغب کی اور بہت وسیع طبقے ان لٹریچر سے متاثر ہوکر اسلام کے دامن میں داخل ہوکر مسلمان ہوئے ہیں ۔جماعت اسلامی ہی اس ملک اور بلوچستان کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتاہے نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہوکر رب کی رضاوخوشنودی اور ظالمانہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے کام کریں ۔