|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2016

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کا تعلق تاریخی پس منظر کا حامل ہے‘ ان تعلقات میں تناؤ بھی آیا مگر جمہوریت سے تمام معاملات حل ہوتے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا کہ دوست ملک افغانستان پاکستان کے وجودکے حصے کی طرح ہے‘ کافی عرصے سے پاکستان اور افغانستان کے عوام تکلیفوں سے دوچار ہیں۔ بعض بیرونی قوتوں نے دونوں ممالک کو مصالحت سے دور کرنے کی سازش کی ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ روس کے افغانستان سے انخلاء کے بعد وہاں مجاہدین کی حکومت بننی چاہئے تھی مگر وہاں حکومت نہیں بنائی گئی افغانستان نے 1965 اور 1971 کی جنگ میں پاکستان کی اخلاقی حمایت کی اور اس وقت افغان سربراہ نے کہا کہ ہماری سرحدات سے بے فکر ہوجائیں۔ بنگال کے معاملے پر افغانیوں نے پاکستان کی حمایت کی ۔