شوال ،راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی باقیات اور پناہ گاہوں کو ختم کرکے انکو پورے ملک میں تنہا کیا جائے ،شوال اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں ، اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز شوال کا دورہ کیا ہے اور آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب میں کا جائزہ لیا ہے ،ترجمان کے مطابق آپریشن کمانڈر کی طرف سے آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے آرمی چیف کو بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور دتہ خیل میں دہشت گردوں کی باقیات موجود ہیں اور وہ آفغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں ، ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ میں جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور فوجی جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے آرمی چیف نے کہا کہ شوال اور ملحقہ علاقوں سے دہشت گردوں ، سہولت کاروں اور ان کے لیے ہمدردیاں رکھنے والوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے ، شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرکے انکو پورے ملک میں تنہا ہ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ فوجی جوانوں اور افسروں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حوصلے غیر متزنزل ہیں اور اپنا کام جلد از جلد کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کریں گے ہیں ۔