|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2016

کابل: کم سے کم سات افغان فوجی ملک کے مختلف حصوں میں جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ اس بات کی سرکاری تصدیق افغانستان کے وزارت دفاع نے کی ہے اعلان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ طالبان اور دوسرے دہشت گرد جنگجوؤں کے ساتھ لڑرہے تھے۔ وزارت دفاع کے مطابق افغان افواج غزنی، ارزگان، قندھار اور دوسرے علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اس میں روزانہ کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پلے دن میں چار افغان فوجی کام آتے تھے آج کل روزانہ سات افغان فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان کے سلامتی کے حالات انتہائی سنگین ہیں اور ان میں فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشتہ رہتا ہے۔ یہ صورت حال اس وقت زیادہ سنگین ہوگی جب بیرونی افواج افغانستان سے نکل گئیں اور خانہ جنگی میں صرف افغان فوج دہشت گردوں سے لڑرہی ہے۔ افغان افواج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں زیادہ تیزی لائی ہے جبکہ فوجیوں کی زیادہ تر ہلاکتیں سڑک پر نصب بم دھماکوں میں ہورہا ہے اس کی وجہ سلامتی کی صورت حال میں زیادہ خرابی آئی ہے دوسری جانب دہشت گرد اور دوسرے جنگجو براہ راست مذاکرات کو تیار نہیں ہیں۔