سبی: سبی کا تاریخی صدیوں پرانا سالانہ میلہ 25فروری بروز جمعرات (آج)سے شروع ہوگا تمام انتظامات مکمل سیکیورٹی انتظامات سخت اہم عمارتوں سمیت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا برقی قمقوں نے شہر کے حسن میں اضافہ کردیا مین راستوں پر خیرمقدمی بینرزلگانے کے علاوہ صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیروں چیف سیکرٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی قد آور تصویری نصب کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق قدیمی ترین صدیوں پرانا تاریخی سبی میلہ 25فروری (آج)سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سبی کا سالانہ میلہ اپنی مثال آپ ہے جس کی روایت بلوچستان کے عظیم جرنیل سردار چاکر خان رند نے رکھی سبی میلے کی خاص اہمیت اس وقت اور بڑھ گئی جب بلوچستان بھر کے قبائل سبی میلے میں شرکت کرکے آپس کے جھگڑوں کا حل کرکے شیروشکر ہوجاتے اور اس کی خوشی مناتے تھے اور اپنے جانوروں کی خرید وفروخت کرتے تھے سبی تاریخ کے لحاظ سے بلوچستان کا تاریخی شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور گرمی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے سبی بلکہ بلوچستان اور ملک بھر کے مالداروں وتجارت پیشہ افراد کا روزگا اس میلے سے وابستہ ہے جبکہ ثقافتی پروگرامز سے ہمارا قومی کلچر فروغ پاتا ہے سبی میلے میں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ قائداعظم محمد علی جناح سبی میں شاہی دربار کی کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہوئے ملک کے بڑے میلہ مویشاں وصنعتی نمائش لاہور کے بعدسبی میلہ ملک بھر کا دوسر قومی میلہ ہے سبی میلے کی تقریبات کے انتظامات حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی وچےئرمین آرگنائزنگ کمیٹی میر رحمت اللہ گشکوری نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی کو بتایا سبی میلے کی تقریبات میں نئی جدت لاتے ہوئے کئی نئے اور خصوصی آٹیمز بھی شامل کئے گئے ہیں جبکہ خواتین بچوں کے لئے خصوصی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کہاکہ بلوچستان میں کمشنری نظام کی بحالی کے باعث عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حکومت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے سبی کے تاریخ میلے میں بلدیاتی کنونشن اہم تقریبات میں بھی شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ سبی میلے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام آفیسران اپنی ذمہ داریوں کاا حساس کریں اورتمام تقریبات میں اپنی شرکت کو ممکن بنائیں واضح رہے کہ سبی کا تاریخی میلہ شان وشوکت سے 25 فروری بروز جمعرات (آج) سے شروع ہوگا جو3مارچ تک جاری رہے گا سبی میلے کی افتتاحی تقریبات سردارچاکر خان اسٹیڈیم سبی میں ہونگی جس کیلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دیدی گئی اہم عمارتوں سمیت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا مین راستوں پر خیرمقدمی بینرزلگانے کے علاقہ صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیروں چیف سیکرٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی قد آور تصویری نصب کردی گئی ۔واضح رہے کہ سبی میلے کی افتتاح تقریبات میں گورنر بلوچستان کی آمد متوقع ہے جبکہ صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان سمیت پانچواں وزیراعلیٰ گورنرز چیف سیکرٹریز وزارء کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں ۔