کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (نظریاتی ) کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے ساتھ انضمام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ چند شخصیات کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی پارٹی کارکن صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط بنا نے کیلئے دن رات کام کرے بلدیاتی انتخابات میں تختی کے نشان پر الیکشن لڑ کر منتخب ہوئے اور آج تنظیم کے دستور اور اصول کے پامالی کے مرتکب ہو کر جمعیت (ف) میں شمولیت کر رہے ہیں ان کو15 دن کا نوٹس دیتے ہیں اگر نہ آئے تو10 مارچ کو ان کی رکنیت خود بخود ختم ہو جائیگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف رجوع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا محمد طاہر بنوری ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا خلیل احمد مخلص ، بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا زبیرالبازلی، صوبائی جنرل سیکرٹری جمال عبدالناصر، ملک امان اللہ کاکڑ، ملک نور محمد دمڑ،عبدالستار چشتی،قاری مہراللہ، مولانا محمود الحسن قاسمی سمیت مقررین نے با چاخان چوک پر صدائے نظریاتی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی نظریات کے پیرو کار ہیں چند ساتھی کی جانے سے انضمام نہیں ہو تا بلکہ یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے کارکنوں کو سڑکوں پر چھوڑ کر کچھ مراعات کی خاطر چلے گئے مگر نظریاتی جماعت ہمیشہ کیلئے قائم دائم رہے گی جو لوگ چلے گئے ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں تھے مگر ان کو عہدوں کا لالچ دے کر چلے گئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(نظریاتی) انضمام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور نہ ہی اس تحریک کو کسی صورت ختم ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنے دین اور ملک کے ہر قسم کے دفاع کیلئے تیار ہے اور بلوچستان میں بیرونی قوتوں خصوصاً بھارت اور امریکہ پاکستان مخالفت سازشوں کو مذمت کر تے ہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلدیاتی انتخابات میں تختی کے نشان پر لڑنے والے کونسلروں کو وارنگ دیتے ہیں کہ وہ واپس پارٹی میں آجائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اگر نہ آئے تو10 مارچ کو ان کی رکنیت خود بخود ختم ہو جائیگی انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کے بعض جماعتیں کے مردم شماری کے حوالے سے جو تحفظات ہے اس کو دور کر کے مردم شماری کرایا جائے مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے عوام حقوق کا استحصال ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دینی مدارس پر بے جا چھاپے اور مدارس کے طلباء کی بلاوجہ پکڑ دھکڑ کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ دینی مدارس اور انتظامیہ کے درمیان نفرتیں نہ بڑھائیں اور ثاقبہ کاکڑ کے خودکشی کے مسئلے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور جو قوتیں تعلیم کو عام کرنے کے دعوے کر رہے تھے وہ طلباء وطالبات کو خودکشیاں کر نے پر مجبور کر رہے ہیں ثاقبہ کاکڑ کی مثال سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاط میں مذمت کر تے ہیں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا جمعیت(ف) گروپ کے ساتھ انضمام کانام نہ دینا ایک تاریخی جوٹ ہے انہوں نے کہا کہ انضمام کے حوالے سے ہر قسم کے اعلانات اور خبروں شادی حال میں پریس کانفرنس اور اس حوالے سے سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا پر ہو ان کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اپنی روشن مستقبل کے جانب رواں دواں ہے انہوں نے افغانستان، عراق، شام ، برما، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی مذمت کر تے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔