|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2016

سبی: سالانہ سبی میلہ 2016کی رنگا رنگ تقریب دوسرئے روزبھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،فلاور شو سمیت دیگر پروگرام پیش کیئے گئے،مہمان خصوصی سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل نے مالداروں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیئے ،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ 2016کی رنگا رنگ تقریب دوسرئے روز بھی جاری رہیں ،اس ضمن میں چاکر اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،فلاور شو،نیزہ بازی،گھڑ دوڑ،خرگوش کتا ریس،مارشل آرٹ کے مظاہرئے سمیت موٹر سائیکل جھمپ کے مظاہرئے پیش کیئے گئے جبکہ کیٹل واک میں صوبہ بھر کی اعلیٰ نسل کے جانوروں کی پریڈ کرائی گئی جسے مہمان خصوصی سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل نے سراہا،تقریب میں ڈویژنل سیکٹر ہیڈ انفارمیشن سعید احمد شاہوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،و دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مالداری کے فروغ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے میلہ میں صوبہ بھر کے مالدار شرکت کرکے اپنے جانوروں کو عوام اور محکمہ لائیواسٹاک کے سامنے نمایاں کرتے ہیں جن کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میلہ مویشی منڈی جس کا شمار ایشیا کی دوسری بڑی منڈی میں ہوتا ہے جس میں خریدار ملک کے کونے کونے سے شرکت کرتے ہیں اور جانور خریدتے ہیں جس سے مالداروں کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ قابل تحسین بات ہے انہوں نے کہا کہ جانور پالنا سنت انبیاء ہے جس سے ہم خوراک کے علاوہ باربرداری کا کام بھی لیتے ہیں جبکہ ہماری معیشت کا دارومدار بھی مالداری ہی کے شعبہ سے وابسطہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مالداری کے فروغ اور مالداروں کی حوصلہ افزائی ہر سط پر کرئے گی ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل نے مالداروں اور مظاہرہ پیش کرنے والوں سمیت آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔