دالبندین: بی این پی بلوچستان کی عوامی پارٹی ہے جس میں بلوچستان کے مختلف طبقوں کے لوگ شامل ہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نظریں بلوچستان کے سائل وساحل پر لگی ہوئی ہیں ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہو گا وسائل سے مالا مال امیر ترین خطے کے باسی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں‘ پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم کے سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نائب صدر میر عبدالرحمن نوتیزئی سابق ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ ملک رحمت اللہ نوتیزئی ادریس بلوچ اقبال ریکی حاجی ظفر بلوچ داؤد بلوچ شیر دل سمالانی ابراہیم مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان اپنے اندر اتحاد و اتفاق بر قرار رکھ کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچا کر قائد بلوچ سردار اختر جان مینگل کا پیغام پہنچائیں ‘اس موقع پر بلوچ محمد بخش بلوچ مصطفیٰ کمال میر اللہ حسنی سعد اللہ بلوچ محمد بخش بلوچ مصطفیٰ کمال میر اللہ حسنی داؤد و دیگر موجود تھے