کوئٹہ: بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے کوئٹہ سے ملک کے مختلف علاقوں کیلئے جانیوالے لوگ واپس پہنچنا شروع ہو گئے کوئٹہ شہر میں سینکڑوں اسکول شہر کے مختلف گلیوں اور کوچوں میں کھل گئے جہاں نہ تو سیکورٹی انتظامات ہے اور نہ ہی محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ ہے ذرائع کے مطابق با چاخان یونیورسٹی چار سدہ اور ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کے بعد حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام تعلیمی اداروں کو سیکورٹی پلان جاری کر دیا اور تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کر دی کہ سیکورٹی پلان کے بغیر کسی بھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی اور شہر کے مختلف کوچوں اور گلیوں میں پیسے کمانے کیلئے اکثر لو گوں نے تعلیمی اداروں کے نام پر اسکول بنا دیئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور بورڈ بھی آویزاں کر دی گئی جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم مارچ سے کھل جائینگے اور شہر میں آرچر روڈ،ستار روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر دکانوں پر رش بھی ہونے لگے ۔