بامیان/افغانستان:افغان سیکورٹی افواج نے با میان میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ان میں روس کے افواج کے چھوڑے ہوئے اسلحہ کے علاوہ ایران کا بنایا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے صوبائی گورنر محمد ظاہر نے اخبار نویسیوں کو بتایا کہ اسلحہ کا انبار ایک کارروائی میں ہاتھ لگا ہے۔ یہ کارروائی سیکورٹی افواج نے کی تھی۔ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ تو عوام کے لئے دکھایا گیا جس میں 39بم، 31راکٹ، پی کے مشین کے دو صندوق آر پی جی راکٹ کے 25گولے شامل ہیں۔ صوبے کے گورنر نے کہا کہ ان میں بڑی تعداد میں ایران کے بنے ہوئے اسلحہ بھی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان حکام پڑوسی ممالک پر الزامات لگاتے ہیں کہ افغان خانہ جنگی میں پڑوسی ممالک بھی ملوث ہیں۔ پڑوسی ممالک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی حکام نے یہ بتایا کہ یہ اسلحہ کسی گروپ کا ہے۔ بامیان ہزارہ قبائل کا مرکز ہے۔