|

وقتِ اشاعت :   February 29 – 2016

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزر وبزرگ بانی رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ نظریاتی وفکری سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگانے اور پارٹی کے اندر مخصوص لابی جو نہ صرف آئین ومنشور سے منحرف ہو کر ان قوتوں کے آلہ کار بن گئے جو ہمیشہ بلوچ قوم کی تشخص مٹانے ظلم وبربریت اور اپنے طاقت سے بلوچ قوم کو فتح کرنے کی کوشش کی مجبوراً ہم نے نظریاتی ورکروں کو دوبارہ منظم کرنے کیلئے اپنا راستہ الگ کر دیااور پارٹی منشور وفلسفے کو پروان چڑھانے کیلئے اب صوبہ بھر میں دورہ کر کے کارکنوں کو یکجا کیا جائیگا، موجودہ قیادت نے کارکنوں کو دیوار سے لگا کر ملاقات تک نہیں کرتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں سابق صوبائی صدر میر اقبال زہری کی رہائش گاہ پر سینئر کارکنوں کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رہنماؤں میر اقبال زہری، میر سکندر خان ملازئی، میر سعد اللہ مینگل ، غریب شاہ انجم ، اقلیتی رہنماء مکی رادھے شام، رفیق بلوچ اور نال کے رہنماء شیر جان قمبرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ جمہوری وسیاسی جدوجہد سے ہی نظام تبدیل ہوسکتا ہے اور ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، بلوچ قوم کے ساتھ آقا وغلام کا رشتہ کسی صورت قبول نہیں، طاقت مسئلے کا حل نہیں اس سے نفرت اور دوریاں پیدا ہوتی ہے، کوئی ذی شعور انسان ظالمانہ اور جابرانہ پالیسی قبول نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ بلوچ ساحل وسائل بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے، سیندک ریکوڈک ، گیس ، گوادر سمیت دیگر معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہے، اور آج بھی گوادر میں اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ہے ،مگردوسری جانب گوادر میں ترقی کا نعرہ لگا رہے ہیں، یہ کیسی ترقی ہے، آج تک گوادر میں کوئی ٹیکنیکل ادارہ یا کوئی یونیورسٹی قائم کر سکیں،حکمرانوں کو نیت روز اول سے عیاں ہے، گوادر کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو اب اقلیت میں تبدیل کر نے کیلئے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کی جارہی ہے، مگر ہم ایسے اقدام کو کسی صورت قبول ہیں کرینگے، بلوچ خطے میں انسر جنسی کی حالت میں مردم شماری ایک سازش ہے، ہم اس کی بھر پور مخالفت کرینگے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مفاد پرست گروہ سے نجات دلانے کیلئے سیاسی ونظریاتی فکری کارکنوں کو دوبارہ منظم کرنے کیلئے از سر نو جدوجہد شروع کر کے ان سے کارکنوں کو نجات دلا کر دم لینگے، انہوں نے صوبہ بھر کے بلوچ قوم سے اپیل کی کہ وہ دو مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منا کر اپنے ثقافت تشخص کو زندہ رکھیں اور دنیا کو یہ باور کرائے کہ بلوچ قوم اپنے شناخت وکلچر مناتے ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی نو مارچ کو جہانگیر بلوچ کی برسی کی مناسبت سے پہلا جلسہ عام مرکزی سطح پر مستونگ میں ہوگا اور اسی دن اپنے ضلعی سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کرینگے، اجلاس میں مستونگ کیلئے ضلعی آرگنائزر میر سعد اللہ مینگل، ڈپٹی آرگنائزر خلیل احمد باروزئی جبکہ ممبران میں میر منور حیات، مکھی رادھے شام، نوروز بنگلزئی ، عدیل احمد دہوار ، اعجاز احمد علیزئی ، شبیر احمد خلجی ملک آصف ، ملک ظہیر احمد خواجہ خیل سردار احمد باروزئی ، رفیق بلوچ شامل ہیں