|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مذمتی بیان میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری لعل جان بلوچ کے بھائی محمد اقبال کی خضدار میں اغواء نماگرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل و غارت گری جیسے اقدامات انسانی حقوق کے پامالی کے مترادف ہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں ماورائے عدالت گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس جیسے واقعات سے بلوچ عوام کی احساس محرومی میں اضافہ فطری عمل ہے پارٹی کی ہمیشہ کوشش کر رہے ہیں بلوچستان میں اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو بزور طاقت حل کرنا ممکن نہیں ماورائے عدالت گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے آتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں اغواء نما گرفتاریوں ، قتل و غارت گری سے بلوچستان بحرانی حالات سے دوچار ہے پارٹی بارہا کہہ چکی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں ان جیسے واقعات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے کیونکہ جب ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو عوام کی احساس محرومی میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہ تاثر بھی یقینی بنتی جا رہی ہے کہ اب بھی حکمران طاقت کے ذریعے بلوچستان کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بھی جرم میں ملوث ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پوری کئے جائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر محمد اقبال بلوچ کو بازیاب کیا جائے ۔