اسلام آباد /کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری ممکن نہیں ہے 40 لاکھ غیر ملکی مہاجرین ہمارے سسٹم میں پیوست ہو چکے ہیں ان خیا لات کا اظہار سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات غیر ملکی مہاجرین کی وجہ سے مردم شماری کیلئے مناسبت نہیں ہے مردم شماری کرنے والے سرکاری اہلکار خطرہ محسوس کرتے ہیں ایسے حالات میں بلوچستان میں مردم شماری سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا قومی کونسل برائے شماریات و مردم شماری میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے اور سخت شرائط رکھنے سے گریز کیا جائے بلکہ تمام صوبوں کے حقیقی نمائندوں کو کونسل میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے امن ضروری ہے اور مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے حالات مکمل طورپر پرامن ہونے تک مردم شماری ملتوی کی جائے ہم مردم شماری اور کسی بھی ترقی کے خلاف نہیں لیکن ایسے حالات میں مردم شماری کرانا ممکن نہیں ۔