کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا اس موقع پر وزیراعظم نے میر سرفراز بگٹی کی خیریت دریافت کی اور ان پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم بلوچستان میں امن کے قیام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ڈیرہ بگٹی میں منظم اور فعال بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بہتری کے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے ۔