کوئٹہ: کوئٹہ میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں من مانااضافہ کر دیا جس کے باعث لو گوں کو اپنے بچوں کو اچھے تعلیم دلوانے کا خواب صرف خواب ہی رہ گیا اکثر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن فیس 15 سے30 ہزار تک مقرر ہے جبکہ ماہانہ فیس اس کے علاوہ ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے کے حوالے سے ریگولر اتھارٹی بل بھی پاس ہوا لیکن اس کے باوجود تعلیمی اداروں نے مقدس ایوان سے پاس ہونیوالے بل کو ہوا میں اڑا دیا اور اپنے مرضی کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسیں مقرر کر دیئے گئے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ایڈمیشن15 سے30 ہزار روپے مقرر کردیا ہے جبکہ ماہانہ فیس اس کے علاوہ ہے فیسوں میں اضافے کا سن کر لو گوں نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کا خواب صرف خواب ہی رہ گیا اور جن پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسیں کم ہے ان کو حکومت یا محکمہ تعلیم کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بے پناہ اضافی فیسوں کے خلاف نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کر کے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم دلوا سکیں۔