|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2016

کوئٹہ: کیچ کے علاقے میں فرنٹیر کوربلوچستان اورحساس ادارے نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے 5ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ کو کیچ کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے 5ٹھکانوں کو مسمار کرتے ہوئے وہاں سے آئی ڈیز ،تخریبی لٹریچر ،پسٹل اور راؤنڈقبضے میں لے لئے۔ جبکہ چاغی کے علاقے میں کارروائی کے دوران غیرقانونی طورپرایران جانے کی کوشش کرنے والے 20افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔