ہرنائی: ہرنائی سبی ریلوے کی بحالی کا افتتاح پشتونخوامیپ اور صوبائی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے موجودہ صوبائی حکومت صوبہ کے تمام علاقوں کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہے ریلوے لائن کی طرح وولن ملز کو بھی دوبارہ چلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں صوبائی حکومت میں امن وامان تعلیم کی فعالیت اور عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں پشتونخوامیپ کی مقبولیت اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر مخالفین حواس بختہ ہوکر موجودہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن عوام ترقی چاہتے ہے جوکہ موجودہ حکومت ترقی و خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی دوبارہ بحالی پر انکا شکرگزار ہوں ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی سیکرٹری اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ سبی ہرنائی خوست ریلوے ٹریک کی بحالی سے سبی ہرنائی سمیت صوبے کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا جوکہ موجودہ حکومت نے پورا کردیا ہے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت نے ضلع ہرنائی جوکہ صوبے کے اہم پیدواری زرعی معدنی علاقے ہے اور ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر انحصار ریلوے پر تھا اور 2006 ء میں ریلوے پلوں اور پٹڑی جوکہ تخریب کاری شکار ہوئے تھے اور اس وقت مذکورہ پلوں اور پٹڑی انتہائی کم رقم سے بحالی ممکن تھا لیکن ماضی کی حکومت نے ٹریک کی بحالی پر کوئی توجہ نہیں دیا لیکن موجودہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ٹریک کی بحالی کیلئے دوارب روپے کا فنڈز ریلز کردیا گیا اور ٹریک کا بقاعدہ افتتاح بھی ہوگیا تاہم افتتاح سے قبل ہی ریلوے حکام اور این ایل سی نے ٹریک پر کام شروع کردیا گیا جوکہ تیزی سے ٹریک کی مرمتی کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ ٹریک دوبارہ بحالی پلوں کی مرمت کے کام مقررہ مدت دوسال ہے لیکن ریل کی بحالی کام چھ مہینے تا ایک سال میں مکمل ہوگا انہوں نے کہاکہ سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی سے ہرنائی اور مختلف اضلاع کو سستے داموں اپنے معدنیات اور زراعت کی ترسیل دوبارہ بحال ہوگا صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ سبی ہرنائی خوست ریلوے ٹریک گزشتہ دس سالوں سے بند تھا سابق دور حکومتوں نے ٹریک کی بحالی کے لئے عوام کے آنکھوں میں دھول جونکنے کیلئے تو کئی بار اعلانات تو کئے جوکہ صرف اخباری بیانات تک محدود رہے لیکن عملی طور پر اقدامات نہیں کئے حالانکہ سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر ریلوے اور حلقہ ہرنائی کے نمائندہ کا تعلق ایک ہی جماعت سے تھا سے لیکن سابق حکومت نے ریل کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن پشتونخوامیپ نے اقتدار کے بغیر بھی سینٹ صوبائی اسمبلی اور مختلف فورمز پر سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن کی بحالی کیلئے جو جدوجہد اور کوششیں کئے ہے الحمد اللہ ہے آج وہ رنگ لے آئی اور ٹریک کی بحالی پر کام کا افتتاح ہوگیا ، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ سبی ہرنائی خوست ریلوے سیکشن ضلع ہرنائی کے تمام عوام کا اجتماعی مسئلہ اور درینہ مطالبہ تھا جوکہ پشتونخوامیپ نے پورا کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسطرح ہرنائی وولن ملز جوکہ ضلع ہرنائی کے عوام اجتماعی مسئلہ ہے جسکیلئے موجودہ صوبائی حکومت پانچ کروڑ روپے پہلے بجٹ میں مختص کیا گیا ہے انشاء اللہ ریلوے لائن کی بحالی کی طرح ہرنائی وولن ملز کو دوبارہ چلانے کا بھی عوام خوشخبری سنے گے انہوں نے کہاکہ ہرنائی وولن ملز کے چلنے سے ضلع ہرنائی کے عوام کو روزگار میسر ہوگا جسکیلئے پشتونخوامیپ اور موجودہ صوبائی حکومت کوشاں ہے ۔