کوئٹہ+لاہور: نیشنل پارٹی کے مرکز ی صدر سینیٹر میر حاصل خان بز نجو ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق صوبائی حکومت کے ترجمان میر جان محمد بلیدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت لاہور میں پنجاب یونیور سٹی میں بلوچستان کے طلباء و جمعیت طلباء اسلام کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کو حل کرنے کیلئے آج بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر کے طلباء کے درمیان ہونے والی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیور سٹی میں پیدا شدہ تنازعہ کے حل کیلئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر کبیر محمد شہی پہلے لاہور کا دورہ کر چکے ہیں نیشنل پارٹی کے مرکزی صد ر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء پنجاب میں حصول تعلیم کے لئے آتے ہیں اور بہتر تعلیم و ماحول کے اصول کیلئے نیشنل پارٹی اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔.انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات ہے تمام نوجوانوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے درمیان تصفیہ کرنے کی بھر پور کوششیں کرینگے ۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ سب سے پہلے بلوچستان کے طلباء اور بلوچ کونسل کے آراکین سے ملاقاتیں کرکے ان کی مشکلات و مسائل سے آگاہی حاصل کرینگے اور ان کے بعد جماعت اسلامی اور جمعیت طلباء اسلام سے بھی ملاقاتیں کرکے مسئلے کوحل کرنے کی کوششیں کرینگے ۔