کوئٹہ: سابق ارکان پارلیمنٹ کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اس ضمن میں چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو مراسلہ بھی تحریر کر دیا ہے جس کے مطابق 1971ء سے تا حال جتنے بھی ارکان اسمبلی گزرے اور جو حیات ہیں اْنہیں بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے جبکہ سابق ارکان پارلیمنٹ کیلئے مختلف ممالک جانے کیلئے ویزوں کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں علیحدہ کاؤنٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں عملہ اْنہیں اس حوالے سے تمام سہویات فراہم کریگا ذرائع نے مزید بتایا کہ بلیو پاسپورٹ کی صورت صرف سابق اور موجودہ ارکان پارلمینٹ کو تاحیات حاصل رہے گی جبکہ اس کے خاندان اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ۔