کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی پارلیمانی گروپ کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت پارلیمانی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے مجموعی سیاسی، امن وامان ، ترقیاتی منصوبوں اور بلخصوص نیشنل پارٹی کے وزراء اور اراکین کی کارکردگی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد، صوبائیو زراء اور اراکین اسمبلی کے مختلف اضلاع کے مجوزہ تنظیمی دوروں سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں گڈ گورننس، امن وامان کے صورتحال کی مزید بہتری ترقیاتی عمل اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے نیشنل پارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہ ری اور موجودہ صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون کرتے رہیں گے اجلاس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے اپنے محکموں کی کارکردگی گڈ گورننس سے متعلق اقدامات سے متعلق اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نے سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کی گئی اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا اور پارلیمانی گروپ کے اراکین کے مختلف اضلاع کے دوروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔