|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2016

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ترجیح پنجاب ہے اس کے علاوہ پورے ملک میں آگ لگ جائے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ملک میں اتنی سکیورٹی ایجنسیز کام کررہی ہیں ان کو آج تک معلوم نہیں ہوا کہ ایم کیو ایم کے کس سے رابطے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چار سدہ میں ہر ماہ دہشتگردی کا واقعہ ہورہا ہے یونیورسٹیاں ، سکول مساجد کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے لیکن وفاقی حکومت کو صرف پنجاب کے علاوہ پاکستان نظر ہی نہیں آتا وہ صرف پنجاب کے لئے ہی کام کررہی ہے اس کے علاوہ باقی سارے پاکستان آگ بھی لگ جائے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کا سکیورٹی ایجنسیز کو پہلے علم نہیں تھا یہ صرف مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ہی معلوم ہوا ہے پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے اس کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو سکیورٹی دینا بھارت کا کام ہے یہ بھارت کی حکومت کا مسئلہ ہے اس نے کس طرح سے انتہا پسندوں کو کنٹرول کرنا ہے کھیل کھیلنے کیلئے پاکستان کی ٹیم کو بھارت اور بھارت کی ٹیم ک پاکستان آنا چاہیے کھیل کو کھیل رہنا چاہیے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔