|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان میں سوئی گیس کے صارفین پر واجبات ایک ارب چالیس کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادھندگان کو نوٹسز جاری کردئیے بلوچستان پولیس پرواجب الادا رقم ساڑے اٹھ کروڑ روپے ہوگئی انچارج ریکوری سوئی گیس کمپنی نوابزادہ اسماعیل جوگیزئی نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سوئی گیس نادھندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے مہم شروع کردی ہے نوابزادہ اسماعیل جوگیزئی نے بتایا کہ کوئٹہ میں سرکاری محکموں کے ذمہ بیس کروڑ جبکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے ذمہ پچاس کروڑ واجب الادا ہیں ،اسماعیل جوگیزئی نے بتایا کہ اندرون بلوچستان کے علاقوں میں بھی سوئی گیس کے صارفین پر بھی ستر کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں انہوں نے بتایا کہ قلات کے گیس صارفین کے ذمہ 22کروڑ،پشین کے صارفین کے ذمہ بیس کروڑ ،ڈیرہ مراد جمالی کے صارفین کے ذمہ 21کروڑ ، سبی کے صارفین کے ذمہ پانچ کروڑ روپے کے واجبات ہیں انچارج ریکوری سوئی گیس کمپنی نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادھندگان کو نوٹسز جاری کردئیے،نادھندہ صارفین اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات فوری جمع کرادیں بصورت دیگران کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے۔