|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے 8 مارچ کو خواتین ڈے آفیسرز کلب کوئٹہ منعقد کیا گیا کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک خواتین کو برابری کی بنیاد پر مواقعے فراہم نہیں کئے جائیں قومی ترقی میں عورتوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل پاکستانی معاشرے بلخصوص بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں آج بھی عورت کو اس کا جائز مقام نہیں دیا جارہا آج کی عورت ماضی کی نسبت باشعور اور تعلیم یافتہ نیشنل پارٹی عورتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی کیونکہ عورت کا کردار کسی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق ‘ صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ‘ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ‘ ممبر صوبائی اسمبلی یاسین لہڑی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ سلمہ بی بی ‘ مریم رند ‘ سمیرعنقاء ‘ صابرہ ایڈووکیٹ ‘ علی احمد لانگو ‘ ‘شازیہ لانگو اور کلثوم بلوچ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین ونگ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت معاشرے کا وہ ستون ہے جسے کسی صورت گرایا نہیں جاسکتا بلکہ اسی ستون کی بدولت معاشرہ ترقیافتہ ہو سکتا ہے کیونکہ عورت ہی وہ ہستی ہے جو اپنے کردار اور برداشت کی وجہ سے گھر خاندان سمیت پورے معاشرے کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ماضی کی نسبت آج باشعور اور علم و ادب سے وابستہ ہے آج کی عورت زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت اعلیٰ مقام رکھتی ہے اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ جو مواقعے دیگر ترقی یافتہ ممالک میں عورتوں کو میسر ہیں وہ مواقعے بلوچستان اور پاکستان میں ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو میسر نہیں مگر اس کے باوجود بھی ہماری عورتیں شب و روز محنت اور لگن کی بدولت اپنے گھر خاندان اور معاشرے میں بہتر تبدیلی لانے میں کسی حد تک کامیاب ہوئی ہیں تعلیم ‘ صحت سمیت مختلف شعبوں میں ہماری عورتوں نے اپنی صلاحیتوں کے عوض نمایاں کارکردگی پیش کی ہے مقررین نے کہا کہ اس ملک میں ایسے قوانین بنانے کی اب بھی گنجائش موجود ہے جس سے ہمارے صوبے اور ملک کی خواتین کو بے جا پابندیوں جسمانی و ذہنی اذیتوں اور سختیوں سے نجات حاصل ہو سکے تاکہ وہ مزید معاشرے میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی ممبران نے ہمیشہ عورتوں کے حصول کے حصول کیلئے اور ان کو معاشرے میں جائز مقام دلانے کیلئے پارلیمنٹ سمیت صوبہ اور ملک کے مختلف فورم پر بھرپور آواز اٹھائی ہے اس کے علاوہ مقررین نے کہا کہ تاریخ میں عورتوں نے بے تحاشہ پابندیوں اور سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے اپنی ہمت اور جرأت کیساتھ اپنے حقوق کیلئے جو آواز اٹھائی وہ قابل تحسین ہے اس کے علاوہ مقررین نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم عہد و تجدید کرتے ہیں کہ ہم عورتوں کے حقو ق کیلئے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے اور عورتوں کیخلاف ملک بھر میں پائی جانیوالی معاشرتی و معاشی ناانصافیوں کیخلاف اپنے آواز بلند کریں گے اور عورتوں کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کیلئے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے تاکہ نیشنل پارٹی کی لبرل سوچ کو مزید تقویت حاصل ہواور سماج سے جوڑے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو یکجا کر سکیں اور خصوصاً عورتوں کو متحد کرکے نیشنل پارٹی کی سوچ و فکر کو پروان چڑھا سکیں اس تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی صالح بلوچ ‘ خیرجان بلوچ ‘ نوابزادہ شیر محمد شاہوانی ‘ ایوب قریشی ‘حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ حاجی موسیٰ جان خلجی ‘حاجی نیاز بلوچ ‘ ملک نصیرشاہوانی ‘ لیاقت شاہوانی ‘ میراشرف علی مینگل ‘ عبیدلاشاری ‘صدیق پانیزئی‘ ولی محمد لانگو ‘ قاسم لانگو ‘ صائمہ ہارو ن‘ حمیدہ فدا ‘ فاطمہ بلوچ ‘ سمیرا صالح ‘ فہد ملک ‘ ملک سمندر خان کاسی ‘ عبیدایڈووکیٹ ‘ نعمان بنگلزئی ‘ سعیدسمالانی ‘ نصراللہ شاہوانی ‘ حنیف کاکڑ ‘ طاہرہ لاشاری ‘حوا بلوچ‘ عارفہ لانگو ‘ سائرہ لانگو ‘ نصرت شاہنواز ‘ فہمیدہ بلوچ ‘ عالیہ لانگو‘ردا لانگو ‘ شگفتہ اکبر ‘ نائلہ اکبر سمیت سینکڑوں خواتین بھی شریک ہوئی ۔