اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سینٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور جون 2016 تک پاکستان ریلوے کی آمدنی 12آرب روپے تک پہنچ جائے گی پاکستان ریلوے کو 55لوکو موٹو اس سال کے آخر تک مل جائیں گے ،مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ،کئی معطل شدہ روٹ کو بحال کرنے کے بھی اقدامات کررہے ہیں ،گوادر سے ریلوے ٹریک کیلئے زمین کی خریداری کاعمل اپنے دور میں مکمل کریں گے ، کوئٹہ پشاور روٹ کی فزیبیلیٹی بھی جلد تیار کریں گے۔ایوان بالا میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی سینیٹر چوہدری تنویر خان سینیٹر الیاس بلور سینیٹر داود خان اچکزئی اور سینیٹرطاہر مشہدی کے ضمنی سوالات کے جواب میں کیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال جون تک ہماری آمدنی 12ارب روپے تک پہنچ جائے گی انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 443ریلوے انجن ہیں جس میں 280فنکشنل ہیں اور 163غیر فعال ہیں اسی طرح ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 1731 کوچز ہیں جس میں 988فعال جبکہ 743غیر فعال ہیں انہوں نے بتایاکہ ریلوے کے پاس 15164 ویگن ہیں جس میں 11070فعال جبکہ 4094فعال ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کے پاس موجود لوکو موٹو کوچز اور انجن میں زیاہ تر پرانے ہیں جس میں بعض کو تبدیل جبکہ بعض کو دوبارہ رینویٹ کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلوے کئی پرانے روٹس کو بحال کر رہی ہے اسی طرح کوئٹہ پشاؤر روٹ کیلئے فزیبیلٹی تیار کی جا رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ اس کیلئے غیر ملکی سرمایہ کارڈھونڈیں گے تاہم اس کو اقتصادی راہداری کے منصوبے میں بھی شامل کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ گوادر تا بسیمہ جیکب آباد روٹ کیلئے موجودہ دور میں ہی زمین کی خریداری شروع کی جائے گی۔