|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2016

ڈیرہ اللہ یار: گوٹھ خیر بخش کپرانی پر مسلح افراد کا حملہ،مکانات مسمار ،گھروں میں موجود گھریلو اشیاء ،مال مویشی لیکر ملزمان فرار،متاثرہ خاندان کا احتجاج ،انصاف کی اپیل: تفصیلا ت کے مطا بق بھاگ کے نواحی گوٹھ خیر بخش کپرانی میں لینڈ مافیا کے ملزمان نے دھاوا بول کر حملہ کر دیا مسلح ملزمان نے بھاری مشینری اور ٹریکٹروں کے ذریعے تین مکانات کو مسمار کردیا اور ملزمان نے عورتوں اور بچوں کو زدو کوب کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی گھریلو اشیاء ،مال مویشی اپنے ساتھ لے گئے ۔واقعہ کے خلاف متاثرہ خاندانوں کے افراد نے اپنے اہل خانہ سمیت شدید احتجاج کیااوربھاگ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے صوبا خان کپرانی ،زر ناز بی بی ،عبدالشکور،میر محمد کپرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے با اثر ملزمان اسماعیل کوڑانی،شریف ماچھی،جبل پنہیار ،خدا بخش پنہیار ،عبدالصمد،عبدالباقی ،یونس ماچھی نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کی مدد سے گوٹھ خیر بخش کپرانی موضع سلطان کوٹ پر حملہ کر کے گھروں میں موجود عورتوں اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو مسمار کرنے کے بعد لاکھوں روپے کا گھریلو سامان اور مویشی اپنے ساتھ لے کر موقع سے فرار ہو گئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھاگ کی انتظامیہ مکمل طورپر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے بلوچستان حکومت اور چیف جسٹس آف بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوٹھ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔