کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وفاقی لیویز کی خالی آسامیوں پر جاری بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا اور تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر حق دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وفاقی لیویز کی خالی آسامیوں کے متعلق اخبارات میں تشہیر جاری کی گئی تھیں تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر وفاقی لیویز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا اور جلد ہی وفاقی لیویز کی بھرتیوں پر عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کے بعد تمام اضلاع میں ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور لمحہ بہ لمحہ بارشوں کے متعلق صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ کو رپورٹ کریں گے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو اور نقصانات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔