|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2016

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی نے ذرائع ابلاغ پر آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات ہوئیں، سیلابی پانی میں بچے بہہ گئے ، روغانی روڈ پر رابطہ پل ٹوٹ گیا اور توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی کے درمیان رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ،کمشنرنے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ بالا خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور ضلع قلعہ عبداللہ میں صورتحال پوری طرح قابو میں ہے کمشنرنے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تصدیق ایسی خبروں کی نشرواشاعت سے گریز کریں جو لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور انتظامی مشینری کی بلاجواز توانائیاں صرف کرنے کا سبب بنتی ہیں۔