|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2016

کراچی: وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خبردار کردیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان سے بدلہ لینے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے بھارت نے پاکستان کی فوجی وحساس تنصیبات پر حملوں کے لیے بعض کالعدم تنظیموں جن میں تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، یہ اطلاع نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی(نیکٹا)نے حکومت سندھ کو دی ہے جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے خط No:INCH(CMC)HD/1-4/2016 میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے بدلہ لینے کی حکمت عملی طے کرلی ہے اور وہ پاکستان کے اندر فوجی تنصیبات کے علاوہ دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اس کے لیے بعض بلوچ علیحدگی پسندوں اور کالعدم ٹی پی پی کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض حملہ آور قندھار سے پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ پاکستان میں اہم مقامات پر حملے کرسکتے ہیں اس لیے وہ فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں اور گشت میں اضافہ کیا جائے فوجی اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال کو قبل ازوقت کنٹرول کیا جاسکے۔