کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گذشتہ دنوں کی شدید بارشوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیرا علیٰ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی بھر پور معاونت اور انہیں فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھیں حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کی امداد بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء تمام ضلعوں کی انتطامیہ کو اپنے اپنے اضلاع کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔