|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق نے کہا ہے کہ شہباز تاثیر کے معاملے پر غلط بیانی سے کام نہیں لیا اور نہ ہی جھوٹ بولا ، اغواء شدہ شخص کی واپسی سے متعلق بازیابی سے بہتر کیا لفظ ہے ہم نے فورسز کا مورال بڑھانے کیلئے تعریف کی تو کیا گناہ کردیا ، وزیر داخلہ تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو کیا کہہ سکتا ہوں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ شہباز تاثیر ساڑھے چار سال تک مختلف مقامات پر رہے وہ طالبان سے قبل ازبک دہشتگردوں کے قبضے میں تھے افغان طالبان نے انہیں پندرہ ہزار روپے دے کر پاکستان بھیجا شہباز تاثیر نے پانچ ہزار روپے واپس بھی کردیئے انہوں نے کہا کہ ایک اغواء شخص کی واپسی کیلئے بازیابی سے بہتر کیا لفظ ہے فورسز نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لیا ہم نے فورسز کا مورال بڑھانے کے لئے ان کی تعریف کی سکیورٹی ادارے اچھا کرتے ہیں تو حکومت سراہتی ہے ہم نے اچھے کام کی تعریف کرکے کیا گناہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کے معاملے میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی غلط بیانی سے کام لیا ہے وزیر داخلہ اگر تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔