کوئٹہ: فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سوئی اور خاران میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف دو مختلف کا رروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5 شرپسندوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن ، راکٹ لانچر برآمد کر لئے ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سوئی کے علاقے نودان گوٹھ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران2 شرپسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی سرنگ ، راکٹ لانچر اور فیوز برآمد کر لئے اسی طرح خاران کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے میٹرولا سیٹ ، آر پی جی ساؤن اور راؤنڈ برآمد کر لئے مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔ جبکہسبی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوئے ٹریک سے12کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا،ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ،تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بہت بڑی تخریب کاری کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے سبی میں ناڑی پل کے قریب ریلوئے ٹریک میں نصب 12کلا گرام کا دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا اور بہت بڑئے ہونے والے نقصان سے بچا لیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرئے میں لے کر ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے سرچنگ شروع کردی ہے، ،سرکاری ذرائع کے مطابق سبی کے قریب ناڑی پل پھاٹک کے مقام پر ریلوئے ٹریک کے نیچے نامعلوم تخریب کاروں نے 12کلو وزنی دھماکہ خیز نصب کیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا سیکورٹی فورسز نے دوران پیٹرولنگ ریلوئے ٹریک کے نیچے سے 12کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جبکہ ریلوئے ٹریک کے قریب سے تین مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا گیا تاہم دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر روالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو سبی ریلوئے اسٹیشن پر روک لیا گیا جنہیں سیکورٹی کلیئرنس کے بعد اپنی منزل کے لیے روانہ کیا جائے گا۔