لاہور/کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی ہمارے دور میں ہوئی ہے حقیقی تبدیلی کیلئے سیاسی پارٹیوں کو اپنے صفوں سے کرپٹ عناصر کونکالنا ہو گا آج مذہبی انتہا پسندوں نے ملک کو فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے پنجاب بورڈ کے نصاب تعلیم میں بلوچوں کے حوالے سے تضحیک آمیز روئیہ اپنانا انتہائی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹرمیر کبیر محمد شہی، سیکرٹری جنرل احسان ناصر، صدر پنجاب ایوب ملک، سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی، طالب حسین ودیگر پارٹی کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کیلئے سیاسی پارٹیوں کو اپنے صفوں سے کرپٹ عناصر کو نکالنا ہو گا آج مذہبی انتہا پسندی نے ملک کو فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے نیشنل پارٹی نے صوبے میں ڈاکٹر مالک کی سر براہی میں مختلف عرصہ میں گڈ گورننس کی ایک مثال قائم کر دی انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان میں حق حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا جا تا ا س وقت تک ملک ترقی نہیں کرے گا کیونکہ بلوچستان کے ترقی سے ہی ملک ترقی کرے گا اس لئے یہاں بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کو حق دیا جائے سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ سی پیک پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے اور اصل حقائق نہ چھپایا جائے مردم شماری انتہائی ضروری ہے مگر افغان مہا جرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں ایوب ملک نے کامیاب ورکرز کانفرنس پر منتظمین کو مبارکبا دی اور کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان رشتہ قائم کئے بغیر سماجی تبدیلی کا خواب ادھورا رہے گا ڈاکٹر یاسین ناصر نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی بننے کی کوشش کر رہے ہیں سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک وفاقی پارٹی بن چکی ہے کارکنوں کی محنت سے بہت جلد دیگر صوبوں میں بھی کامیاب پارٹی بن جائیگی۔