آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو ناگ پور کی سپین لیتی ہوئی وکٹ پر شکست دے دی ہے۔
میچ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 127 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انڈیا کی ٹیم مکمل اوور بھی نہ کھیل سکی اور اٹھارہ اعشاریہ ایک اوور میں 79 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹیم میں تین سپنر کھلائے اور اس کا یہ فیصلہ انتہائی کارگر ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کے سپن بولروں نے مجموعی طور پر نو ووکٹیں لیں۔ انڈیا کی طرف سے کوہلی اور دھونی نے کچھ مزاحمت کی۔ دھونی نے سب سے زیادہ 30 رن بنائے جبکہ کوہلی 23 رن بنا سکے۔ اس کے علاوہ کوئی بلے باز بھی دس کے ہندسے سے آگے نہ بڑھ سکا۔ دھونی نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس میچ میں ان کی ہار کا سبب خراب بیٹنگ بنی۔ انڈیا کی طرف سے شیھکر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور نیتھن میک کلم نے شیھکر دھون کو آؤٹ کر دیا۔ انڈیا پر نیوزی لینڈ کے بولر سودھی سب سے زیادہ بھاری پڑے۔ اش سودھی جن کی پیدائش لدھینا کی ہے انھوں نے چار اوور میں 18 رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی کھیلنے آئے۔ دوسرے اوور میں بھارت کا سکور 10 رن تھا۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سریش رائنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مچلز سینٹنرکا یہ اوور بہت کامیاب رہا۔ ابتدائی چار اوور میں انڈیا کا سکور 21 رنز تھا۔ رائنا کے بعد یوراج کیز پر آئے۔ یوراج بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رن بنا کر میک کلم کی گیند پرآسان کیچ دے بیٹھے۔ یوراج کے آؤٹ ہونے پر انڈیا کا سکور 26 رنز تھا اور اس کے چار کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔ دھونی نے کوہلی کے ساتھ مل کر احتیاط سے کھیلنا شروع کیا اور سات اوور کے آخر تک انڈیا کا سکور 33 تک لے گئے۔ سودھی نواں اوور کرنے آئے اور ایک سپن ہوتی بال پر انھوں نے کوہلی کو وکٹ کے پیچھے آؤٹ کرا دیا۔ کوہلی کی وکٹ گرنے سے انڈیا شدید دباؤ کا شکار ہو گیا۔ کوہلی نے 27 گیندوں پر 23 رن بنائے۔اس کے بعد ہاردِک پانڈیا آئے لیکن وہ بھی جلد ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روندر جڈیجا بھی کچھ نہ کر پائے اور سپن کرتی ہوئی وکٹ پر کوئی رن بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ بھی سودھی نے لی۔ٹی ٹوئنٹی مقابلے
انڈیا کا ریکارڈ
- 68 کھیلے
- 41 جیتے
- 25 ہارے
- 1 برابر
- 1 بے نتیجہ
ٹی ٹوئنٹی مقابلے
نیوزی لینڈ کا ریکارڈ
- 88 کھیلے
- 42 جیتے
- 39 ہارے
- 2 ٹائی جیتے
- 3 ٹائی ہارے
- 2 بے نتیجہ
-
کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ
-
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ ان ٹیموں میں شامل ہے جو ابھی تک یہ اعزاز حاصل نہیں کر پائی ہیں -
افغانستان
افغانستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ٹین راؤنڈ میں پہنچا ہے -
پاکستان
پاکستان نے سنہ 2009 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کےفائنل میں کامیابی حاصل کی تھی -
ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنہ دو ہزآر بارہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا -
انڈیا
انڈیا نے 2007 میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی -
انگلینڈ
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنہ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں جیتا تھا -
آسٹریلیا
آسٹریلیا کو ابھی یہ اعزاز حاصل کرنا باقی ہے -
بنگلہ دییش
بنگلہ دیش بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے -
جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی یہ کپ جینتے سے ابھی تک محروم رہی ہے -
سری لنکا
سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں سنہ 2014 میں جیتا تھا