|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2016

پنجگور:  آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ بلوچستان سے ہمیشہ کیلئے دھشت گردی کا راج ختم ہوچکا ہے ایف سی کی کامیابی اس دن ہوگی جب بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل ہمارے بچے تعلیم کی زیور سے آرستہ ہوکر کل ہماری جگہ لے سکیں بلوچستان کے ہر کھونے اور چپے میں پاکستانی جھنڈہ لہراتا ہوا دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے ایف سی اور بلوچستان کے عوام کا رشتہ لازم وملزوم ہے تعلیم پیغمبری اور مقدس پیشہ ہے ایک مفکر کی سہائی ایک شہید کی خون سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے پروم کے عوام نے بد آمنی اور دھشت گردی کو پہیچے دھکیل کر امن اور تعلیم کو اگے کردیا ہے ایف سی اور عوام کی تعاون سے بلوچستان امن کی طرف چل پڑا ہے بلوچستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ائی جی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے دو روزہ دورہ پنجگور پر صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ کے ہمراہ پنجگور کے دور افتادہ علاقہ پروم پہنچنے پر ایف سی پبلک سکول پروم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جب ائی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن اور صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ایف سی کمانڈنٹ پنجگور کرنل تصور ستار کے ہمراہ سکول پہنچے تو کرنل ایف سی پروم عثمان حیدر طلباء اور معززین شہر نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور بچوں نے انھیں گلدستہ پیش کیا اس موقع پرکمانڈنٹ ایف سی پنجگور کر نل تصور ستار کرنل عثمان حیدر ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمن قمبرانی اے سی پنجگورمحمد یونس سنجرانی چیئرمین یوسی پروم عبید اللہ بلوچ بھی موجود تھے میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ پنجگور پروم میں امن قائم ہونے پر عوام کو مبارک باد دیتا ہوں عوام کی تعاون سے پروم میں خوف اور دھشت کی فضا ختم ہوکر امن اور تعلیم کی طرف گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کو امن کا گہورہ بنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہمارے بچے ہیں ایف سی کی کامیابی اس دن ہوگی جب ہمارے بچے تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر ہماری جگہ لے سکیں گی بلوچستان کے عوام کی عزت و ابرو کی حفاظت اور ملک سے دھشت گردی کا خاتمہ ایف سی کی نصب العین ہے بلوچستان کے چپے چپے اور شہر شہر میں پاکستانی جھنڈہ لہراتے ہوئے دیکھتا ہوں توبے حد خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ یہ تبدیلی صرف عوام کی تعاون سے ممکن ہوا ہے ایف سی اور عوام کا رشتہ لازم ومظلوم ہے اس سے قبل جو ایف سی کا دروزہ عوام کیلئے بند تھا اب ایف سی کا دروزہ عوام کیلئے کھلاہے بلوچستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ہمارا اساسہ اور سرمایہ بچے ہیں تعلیم مقدس اور پیغمبری پیشہ ہے اللہ تعالیٰ کی پہلی وہی ہمارے پیغمبر نبی پاک پر نازل ہوئی ہے اسلیئے کہتے ہیں کہ ایک مفکر کی قلم کی سیاہی ایک شہید کی خون زیادہ اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردی سے ہم نے ایک نسل کھو دیا ہے اب اس معاشرے میں دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے عوام اور فورسز اکھٹے ہوگئے ہیں اب بھی بلوچستان میں چند مھٹی بھر عناصر موجود ہیں جو انتشار پہلانے کی کوشش کررہے ہیں جن کیلئے اب کوئی رعایت نہیں بخشی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں امن کے بعد اداروں کی معاونت کرکے انکی بہتر بنانے میں مدد کریں گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا رتبہ افضل ترین رتبہ ہے اساتذہ کی غیر حا ضری دھشت گردی سے کم نہیں ہے انہوں نے اس موقع پر پروم کے نوجوانوں کیلئے ایف سی میں50 ملازمتوں کا اعلان کیا جنکے لئے عمر اور تعلیم کی بھی رعایت کا علان کیا اور دس پروم کے بچوں کو ایف سی پبلک سکول پنجگور میں داخلہ کا بھی اعلان کیا صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اہلیان پنجگور اور پروم کی طرف ائی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کو پنجگور اور پروم آمد پر خوش آمدید کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آج اس جمم غفیر نے دنیا اور پورے ملک کیلئے ایک پیغام ہے کہ بلوچ قوم ایک پرامن باصلاحیت اور معمان نواز قوم ہے پنجگور اور پروم کے عوا م نے ماضی کے بلوچ روایت کو زندہ کرکے اپنی شناخت بلوچ معمان نوازی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے پنجگور پروم میں امن اب عوام کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا اگر کسی قوم کی پہچان شناخت کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے اس کی امن کو تباہ کرکے تعلیمی اداروں کو تباہ اور ختم کرنا ہے بلوچستان اورخصوصا بلوچ علاقوں کو بد امنی کا شکار بنا کر انکی تعلیمی اداروں کو کھنڈرات بنا دیا گیا ترقی تعلیم ہنر سے دور رکھا گیا اور ایک نسل کو تباہ کرکے انھیں تعلیم کے بجائے کلانشنکوف تما دیا گیا اب ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم دھشت گردی اور بد امنی کو خیر آباد کرکے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا کر اپنے علاقے کو ترقی کی طرف لے جائے گے پروم ایک خوبصورت گل دستہ کی مانند ہے اس گل دستہ کی حفاظت اب ہیاں کے عوام کی زمہ داری ہے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے تقریب میں سیدان پروم روڈ آرایچ سی پروم ہسپتال کی مرمت اور بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے آرایچ سی ہسپتال پروم کی ادویات کیلئے 20لاکھ روپے ہائی سکول پروم کیلئے20لاکھ روپے پانچ واٹر سپلائی پنجگور کے تما م زمینداروں کے زرعی زمینوں کو سولر سسٹم سے منسلک کرنے 25 زمینداروں کو چیف انجن پروم کے متعدد گرلز اور پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے پروم لیویز کو ایک گاڈی اور لیویز تھانہ کی بحالی کا بھی اعلان کیا چیئرمین یوسی پروم عبید اللہ بلوچ نے تقریب میں معمانوں کو خوش امدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باعث خوشی کا مقام ہے کہ پروم امن کی طرف گامزن ہوگیا ہے امن کے بعد پروم کے ادا روں کی بحالی اور عوام کے مسائل کی حل انتہہائی ضروری ہے پروم کے تعلمی اداروں صحت زراعت بجلی اور صاف پانی کی فراہمی عوام کی لازمی شہہ ہیں پروم بارڈر روڈ کو پختہ بنا کر عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنا ضروری ہے تقریب میں کرنل ایف سی پروم عثمان حیدر نے معمانوں کو خوش امدید کہا ۔