|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2016

جنیوا:  ورلڈ سندھی کانگریس کے جانب سے گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے 31 ویں سیشن کی موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر کے سامنے بلوچستان و سندھ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، آپریشن، بمباری، سیاسی کارکنوں کے اغواء اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں بلوچ نمائندہ میر نورالدین مینگل، مہران بلوچ, بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بگٹی اور سندھی رہنماء لکھولوہانا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت بلوچ، سندھی، اور گلگت بلستان کے پولٹیکل اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اْنہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے بلوچستان، سندھ اور گلگلت بلستان میں فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں، بربریت اور نسل کشی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ عالمی قوتیں بلوچ و سندھی سمیت دیگر اقوام کو ریاست کی ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔