کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پانچ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 99دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔ دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو پانچ سے پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ڈاکٹر اللہ نذر اور گہرام بلوچ کے سروں کی قیمت پچاس ، پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بی ایل اے کے مارے جانے والے ترجمان اسلم عرف اچھو عرف میرک بلوچ کا نام بھی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پرکالعدم تنظیموں کے99ارکان کے سروں کی قیمت تقریباً 14کروڑ روپے مقرر مقرر کی گئی ہے۔ سمری میں نام شامل ہونے کے باجود کالعدم تنظیموں کے مبینہ سربراہوں نوابزادہ براہمداغ بگٹی، نوابزادہ حیربیار مری، زامران مری اور جاوید مینگل کے ناموں کو حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کے سروں کی قیمت بھی مقرر نہیں کی گئی۔ اسی بات پر صوبائی داخلہ سرفراز بگٹی نے اختلافات ظاہر کیے ہیں اور کہا ہے کہ انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم کمانڈ (سی ٹی سی) بلوچستان اور حساس اداروں کی جانب سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ لبریشن فرنٹ، یونائیٹد بلوچ آرمی، بلوچ ری پبلکن گارڈز، لشکر بلوچستان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 104ارکان کی فہرست بلوچستان حکومت کو بجھوائی گئی تھی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے فہرست کو سمری کی صورت میں بناکر دسمبر2015ء میں منظوری کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بجھوائی تھی۔ سمری میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں اور ان کے ارکان نہ صرف دہشتگردی کی سنگین وارداتوں بلکہ بینک ڈکیتیوں، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں اسی طرح کالعدم ٹی ٹی پی کی معاونت میں بھی یہی تنظیمیں اور ان کے ارکان ملوث ہیں اس لئے ان ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کی جائے ۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سمری کی منظوری دیئے جانے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے پندرہ مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پانچ کالعدم تنظیموں کے98ارکان سمیت مجموعی طور پر99دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پانچ سے پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان میں بلوچ لبریشن آرمی کے 47،بلوچ ری پبلکن آرمی 21،بلوچ ری پبلکن گارڈز کے 15،بلوچستان لبریشن فرنٹ کے14 جبکہ لشکر بلوچستان کا ایک رکن شامل ہے۔ جبکہ ایک دہشتگرد کی تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیاگیا۔ ان کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر13کروڑ95لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ان میں دو دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پچاس پچاس لاکھ روپے ،نو دہشتگردوں کے سروں کی قیمت چالیس چالیس لاکھ روپے ،ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے ،4دہشتگردوں کے سروں کی قیمت بیس بیس لاکھ روپے ،چھ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پندرہ پندرہ لاکھ روپے ، 71دہشتگردوں کے سروں کی قیمت10,10لاکھ روپے، پانچ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فہرست میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کا نام بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ کے سر قیمت بھی پچاس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں مارے جانے والے بی ایل اے کے ترجمان اسلم عرف اچھو عرف میرک بلوچ کے سر کی قیمت میں مزید دس لاکھ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ان کے سر کی مجموعی قیمت ستر لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی سفارش کے باوجود صوبائی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے مبینہ سربراہوں براہمداغ بگٹی، حیربیار مری، زامران مری اور جاوید مینگل کے سروں کی قیمت مقرر نہیں کی۔ ان کے نام ناراض بلوچوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان سے مذاکرات کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے طمابق براہمداغ بگٹی، حیربیار مری، زامران مری اور جاوید مینگل کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق سمری میں سفارش کی گئی تھی۔ گزشتہ سال دسمبر میں بجھوائی گئی سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ براہمداغ بگٹی پرڈیرہ بگٹی میں انسداد دہشتگرد ایکٹ اور دھماکا خیز مواد ایکٹ سمیت45سے زائد کیسز درج ہیں اور انہیں عدالت نے اشتہاری ملزم بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے ریڈ وارنٹ بھی عدالت کے ذریعے جاری ہوچکے ہیں ۔ سمری میں براہمدا غ بگٹی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اسی طرح یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے مبینہ سربراہ نوابزادہ زامران مری کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور سمری میں مزید کہا گیا تھا کہ وہ کوہلو میں دھماکا خیز مواد ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمہ نمبر14/2015ء میں مطلوب ہے اور عدالت نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت نے ان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں لا علم رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے کالعدم تنظیموں کے مبینہ سربراہوں کے سروں کی قیمت مقرر نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے ان کے نام ، عرفنیت، ولدیت ، قومیت ، تنظیم اور سروں کے قیمت کی تفصیل یوں ہے۔ کیپٹن رحمان گل ولد میر محمد افضل مینگل (بلوچ لبریشن آرمی )دس لاکھ روپے ،کیپٹن سکندر بادینی ولد حاجی دین محمد (بلوچ لبریشن آرمی )دس لاکھ روپے ،کمانڈر بشیر زیب ولد ڈاکٹر عبداللہ (بلوچ لبریشن آرمی )بیس لاکھ روپے ،جمعہ ولد لغاری عرف پاگل سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،افضل ولد بزدار عرف چنا فضل سکنہ ڈیرہ بگٹی(بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،سبزل ولد احمد خان عرف سبز علی سکنہ حامد پور ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،خاوند بخش ولد کریم بخش عرف خاوندو سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،سونا ولد کنڈی عرف سونو سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،ڈولو ولد ورنا عرف ڈھول سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،وزیرہان ولد عطاء اللہ عرف وزیر سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،ریاض گل عرف سبزو عرف احمد شاہ ولد جان محمد (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،سبزل بگٹی ولد نامعلوم سکنہ ڈیرہ بگٹی (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،بلوچستان عرف ٹوڈی بگٹی ولد نامعلوم سکنہ پٹ فیڈر ڈیرہ بگٹی (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،لغاری بگٹی ولد پیر بخش سکنہ پٹ فیڈر ڈیرہ بگٹی (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،ماسٹر علی عرف ڈاڈا بگٹی ولد نامعلوم (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،اسلم عرف اچھو عرف میرک بلوچ ولد رحیم داد (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،کمانڈر ڈوران عرف شے عرف بزرگ ولد ڈاڈا قوم میکانی مری (بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،ڈاکٹر اللہ نذر ولد نبی بخش ( بلوچ لبریشن فرنٹ) پچاس لاکھ روپے ،گہرام بلوچ ولد نامعلوم ( بلوچ لبریشن فرنٹ) پچاس لاکھ روپے ،خلیل احمد ولد یعقوب بلوچ( بلوچ لبریشن فرنٹ) سکنہ ڈیگاری کوہان ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،طارق امام ولد امام بخش سکنہ تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے، رفیق ولد شہسوار سکنہ گیبن تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،زاہد عر ف حاجی امو ولد صالح محمد آسکانی بلوچ سکنہ مند کیچ ( بلوچ لبریشن آرمی ) دس لاکھ روپے ،بہرام ولد ماسٹر عبدالغنی سکنہ آبسر تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،عبدالرزاق عرف لالا نواب ولد امید علی سکنہ گوگدان تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،انور ولد طارق سکنہ شہکن تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ، قدیر احمد ولد عبدالکریم سکنہ گلشن آباد تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،قادر ولد حسن سکنہ گوگدان تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،شیر محمد ولد رحمت سکنہ تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) بیس لاکھ روپے ،نیاز بجیر ولد پٹھان عرف بجیر سکنہ آبسر تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) چالیس لاکھ روپے ،عابد ولد محمد صالح سکنہ تربت ( بلوچ لبریشن فرنٹ) پندرہ لاکھ روپے ،مہر اللہ عرف آزاد ولد پیر جان سکنہ ماہی گجر آواران (لشکر بلوچستان)تیس لاکھ روپے ،شیر محمد بگٹی عرف شیرو ولد ملوک قوم مندوانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے ،شیر دل بگٹی عرف مجاہد ولد محمد خان مسوری بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی)دس لاکھ روپے ، نبی بگٹی عرف میجر ولد عالی نوتکانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی)کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے ، دوست محمد عرف دازو فقیر ولد موریا مندوانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی ) دس لاکھ روپے ،شوکی ولد نور محمد (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،نبی بخش عرف نبو کوڈ نیم سرباز بلوچ ولد میر محمد مندوانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے، محمد مراد عرف حاجی شمت ولد جاوا بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ، در خان عرف منشی ولد کنیری بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) بیس لاکھ روپے ،نعیم عرف درویش ولد ہوتی خان مندوانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،حاجی محمد عرف موٹو ولد رندو مندوانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،ادو عرف چیف ولد ملار مرہٹہ بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،گلزار عرف موہانہ ولد سوبا ملکانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) دس لاکھ روپے ،لغاری عرف شیروار ولد پیر بخش ہوتکانی بگٹی (بلوچ ری پبلکن آرمی) پانچ لاکھ روپے ،دادن ولد حاصل خان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،جبار ولد حاصل خان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، علی نواز ولد نامعلوم ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، شیر عالم ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، شاہنواز ولد سلطان ( بلوچ لبریشن آرمی) پانچ لاکھ روپے ،عبدالرحمان ولد سلطان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، کریم خان ولد مٹھا خان ( بلوچ لبریشن آرمی) پانچ لاکھ روپے ، جعفر خان ( بلوچ لبریشن آرمی) پانچ لاکھ روپے ، چاکر خان ولد میر تاج محمد ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، مزار بلوچ ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، علی شیر ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، صورت خان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، سیف اللہ ولد مبارک ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، لعل جان ولد محمد خان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، دولت ولد نعمت خان ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، خان محمد ولد جتک (تنظیم نامعلوم) دس لاکھ روپے ، عبداللہ ولد خالد ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، محمد رمضان ولد حضور بخش ماچھی سکنہ دیپال کٹھان سبی ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ، دوستین بلوچ (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،عامر ولد محمد حسین رخشانی سکنہ لونی روڈ (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،محمد خان ولد سیدان لنگانی مری سکنہ بدرا سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،اختیار ٹالانی مری سکنہ جھالری کرتہ (بلوچ ری پبلکن گارڈز )بیس لاکھ روپے ،رحمدل عرف ماما مندرو مری سکنہ جھالری ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،کریم داد ولد ولی جان مری سکنہ جھالری کرتہ ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،حاجی میوہ مری سکنہ کٹ منڈئی ( بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،حاصل خان ٹالانی سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )پندرہ لاکھ روپے ،کریم ٹالانی سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،نور محمد چنگیزی مری سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،زمان خان چنگیزی مری سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،بابو لنگانی مری سکنہ ناڑی گیج (بلوچ لبریشن آرمی)دس لاکھ روپے ،مرید بلوچ (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،دوران ولد جان بیگ (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،دھنی بخش ولد سکندرقوم غلام بولک سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )پندرہ لاکھ روپے ،عطا ء محمدولد رضا محمد قوم غلام بولک سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،ممتاز ولد عبدالباقی قوم بولک سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،حفیظ اللہ ولد عبدالمالک بولک سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،لیاقت علی ولد غلام رسول رند سکنہ ڈیرہ مراد جمالی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )دس لاکھ روپے ،عبدالوحید ولد بشیر احمد مرغزانی سکنہ سبی (بلوچ لبریشن آرمی)دس لاکھ روپے ،نبی بخش عرف نبو ولد عبدالستار سکنہ ماچھی سکنہ سبی (بلوچ ری پبلکن گارڈز )پندرہ لاکھ روپے ،عبدالستار ولد محمد روشن (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،جالم ولد حاصل مری (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،جبل خان ولد علی بیگ (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،جاسو ولد بخت علی (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،آرزو ولد بہاول (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،کوئی ولد میر افضل (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،جمال شاہ ولد کجی شاہ (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،ببرگ (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،باجو (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،در محمدعرف دورو (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،گمبو ولد لہڑی (بلوچ لبریشن آرمی) پندرہ لاکھ روپے ،ٹاؤ ولد میرانی مری (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے ،سیف اللہ ولد حاصل مری (بلوچ لبریشن آرمی) دس لاکھ روپے اورابتان ولد کویل مری (بلوچ لبریشن آرمی) پندرہ لاکھ روپے۔
بلوچستان حکومت نے بلوچ کالعدم تنظیموں کے99ارکان کی سرکی قیمتیں مقرر کردی ،اللہ نذر ، گہرام بلوچ، او راسلم کے نام بھی شامل
وقتِ اشاعت : March 17 – 2016