اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں پنجاب کے مصنف عبدالحمید اور عبدالعزیز ٹگا کی جانب سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کتاب میں بلوچ قوم کی تاریخ مسخ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ایک تہذیب یافتہ ، انسان دوست قوم ہے جس نے ماضی میں اپنے بہترین کارناموں کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ ہم سماج میں مثبت اقدار کے پیروکار رہے ہیں اور انسانیت کے اقدار کو ملحوظ خاطر رکھ کر زندگی گزار رہے ہیں بلوچوں9ہزار سالوں پر محیط تاریخ جس نے انسانوں کو رہن سہن کا طریقہ سکھایا بلوچ قوم نے ہمیشہ بہادری ‘جواں مری کی مثالیں قائم کیں معاشروں میں مثبت اقدار کو پروان چڑھایا انسان دوستی کے مثالیں آج بھی تاریخ کا حصہ ہیں ہمارے آباؤاجداد نے معاشرے میں اپنے مثبت روایات کے ذریعے ترقی پسند خیالات و افکار کو پروان چڑھایا ہے انسانوں کے درمیان جو سماجی رشتے ہیں ان میں انسانیت دوستی اور ایسے اقدار کو مضبوط بنایا جس سے سماجی ناانصافیوں اور معاشرے میں انسانیت کے فروغ یقینی بن سکے ہماری کوشش رہی ہے کہ اس ملک میں تمام قوموں کے زبان ، تہذیب ، ثقافت کو پروان چڑھایا جائے تاکہ اس ملک کے تمام اقوام ایک دوسرے کے تاریخی ثقافت سے آگاہی رکھیں لیکن ہر دور میں قوموں کی تاریخ ، تہذیب ، زبانوں کو نظر انداز کیا گیا تاریخ سے ناواقف مصنف آگاہی نہیں رکھتے انہی وجوہات کی بنیاد پر وہ قوموں کی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں فوری طور پر پنجاب بورڈ کی کتاب سے ایسے اقتسابات کو زائل کریں اور ایسے مصنف کو لکھنے کی اجازت دیں جو قوموں اور ان کی تاریخ سے واقف رکھتا ہو ۔