|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2016

ہماچل پردیش: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون اور گروپ ٹو کی چار بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ہماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے گروپ ٹو میں شامل آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جب کہ دوسرا میچ شام 7 بجے انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا ایونٹ کا پہلا میچ کھیلیں گی جب کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت کو شکست دی تھی جب کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔