|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2016

کولکتہ:ہندوستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو بہترین باؤلنگ اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں روایتی حریف ہندوستان کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شرجیل خان اور اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنائے اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر ہارڈیک پانڈے کے بہترین کیچ کا شکار ہوئے۔ احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے وہ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ کپتان شاہد آفریدی گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور احمد شہزاد کے ساتھ 8 رنز کی شراکت بنائی تاہم احمد شہزاد 28 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل کے درمیان 14 رنز کی رفاقت ہوئی لیکن شاہد آفریدی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 14 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے۔ شعیب ملک نے 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر پاکستان کو ہندوستان کے خلاف 100 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے چوکا لگایا اگلی گیند پر عمر اکمل آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ عمرا کمل اور شعیب ملک کے درمیان 41 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی، عمر اکمل ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 26 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر نہرا کا کیچ بنے، انھوں نے سرفراز کےساتھ شراکت میں 4 رنز بنا ئے۔ سرفراز احمد 8 اور محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے تمام باؤلرز نے پاکستانی باؤلرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا، اشیش نہرا، جسپریت بھمرہ،رویندرا جدیجا، سریش رائنا اور پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور 14 کے مجموعے پر روہت شرما 10 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ شیکھر دھون کو 23 کے اسکور پر محمد سمیع نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر بولڈ کردیا اور اگلی ہی گیند پر سریش رائنا کی وکٹیں اڑا دیں اور ہندوستانی بلے بازوں کو دباؤ کا شکار کرلیا تاہم ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو دباؤ سے نکال کر مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ یوراج سنگھ اور ویرات کوہلی نے مل کر 61 رنز کا اضافہ کیا تاہم یوراج سنگھ 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد سمیع کو ایک آسان کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے تو ہندوستان کا اسکور 84 رنز تھا۔ ویرات کوہلی 55 اور مہندرا سنگھ دھونی 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہندوستان نے 119 رنز کا مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں ہندوستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا تاہم پاکستان نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہندوستان کے خلاف کبھی نہ ہارنے کا ریکارڈ کھو دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے دو، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ قبل ازیں ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں آئے اور قومی ترانہ گایا گیا۔ شفقت امانت علی نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا، امیتابھ بھچن نے ہندوستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بڑے میچ کا پاور پلے 5 اوور پر مشتمل ہو گا اور صرف 3 باؤلرز 4 سے زیادہ اوور نہیں کرپائے گا۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا جبکہ ہندوستان کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ پاکستان شاہد آفریدی (کپتان)، احمد شہزاد، شرجیل خان، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، سرفرازاحمد، محمد سمیع، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد سمیع ہندوستان مہندراسنگھ دھونی (کپتان)، شیکھر دھون، روہت شرما، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، ہرڈیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، جسپریت بھمرا، اشیش نہرا

ایڈن گارڈنز میں عمران سمیت عظیم کھلاڑیوں کے لیے تقریب

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راؤنڈر عمران سمیت ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی سابق کھلاڑیوں کا مماتا بینر جی اور امیتابھ بھچن کے ساتھ گروپ فوٹو: اےایف پیسابق کھلاڑیوں کا مماتا بینر جی اور امیتابھ بھچن کے ساتھ گروپ فوٹو: اےایف پی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس نے شرکت کی جبکہ ہندوستان کے عظیم سابق بلے باز سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ مماتا بینر جی نے روایتی چادر اور گلدستے پیش کئے۔ مماتا بینرجی، عمران خان کو گلدستہ پیش کررہی ہیں—فوٹو: اے ایف پیمماتا بینرجی، عمران خان کو گلدستہ پیش کررہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی عمران خان نے پاکستان ٹیم کی جانب سے کولکتہ میں موجود تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ وہی ہوگا جس میں نے اپنے آخری میچ تھا۔
وسیم اکرم کو مماتا بینرجی ،عمران خان کی موجودگی میں گلد ستہ پیش کر رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پیوسیم اکرم کو مماتا بینرجی ،عمران خان کی موجودگی میں گلد ستہ پیش کر رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
وزیر اعلی مماتا بینر جی نے عظیم سابق کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جہاں بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بھچن بھی شریک تھے۔