|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2016

 کراچی: کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے 2 افراد کی لاشیں بر آمد کرلیں۔ دونوں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان ہے اور انہیں انتہائی قریب سے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں میں سےایک کی شناخت شمائیل بیگ کےنام سے جب کہ دوسرے کی سہیل کے نام سے ہوئی جوکورنگی سوکوارٹرزکا رہائشی ہے، دونوں مقتولین کے سرمیں گولیاں ماری گئیں ہیں، جائے وقوعہ پر 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں، لاشوں کی حالت دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ انہیں رات کے کسی پہر یہی اکر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔