|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2016

سکھر: سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین و جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حقوق نسواں آئین اور شریعت سے متصادم ہے پاکستان اسلامی ملک ہے اس پر مغربی تہذیب مسلط نہیں ہونے دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی بائی پاس جامعہ اسلامیہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی مجلس عمومی کے اہم اجلاس میں شرکت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس زیر صدرات ضلعی امیر مولانا سائیں عبدلقیوم ہالیجوی کے منعقد ہوا اجلاس میں علامہ ناصر محمودسومرو ، مولانا میر محمد میرک ، مولانا محمد صالح اندھڑ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالکریم عباسی ، سیدآغا محمد ایوب شاہ ، پروفیسر ابو محمد ، حافظ عبدالمجید مہر و دیگر قائدین و علماء کرام موجود تھے بعد ازیں اجلاس سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین و جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں بل کے تحت مسلم لیگ ن نے مذہنی جماعتوں اور اسلامی نظریاتی کاونسل سے کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں لیا مغرب ممالک اسلام پر حملہ آوار ہونا چاہتے ہیں عالم کفر متحد ہو کر اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ حقوق نسواں بل فی الفور ختم کریں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی غلط اور غیر موئثر پالیسوں کے باعث پاکستان کمزور ملک ہو رہا ہے مہنگائی ، بے روزگاری اور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہونے کے بجائے اس میں اضافہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانیوں کے بنیادی مسائل پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی رقم میٹرو بس اور دیگر شاہی اخراجات پر خرچ ہو رہی ہے مسلم لیگ نے اقتدار سے قبل عوام سے کئے جانے والے وعدے بھولا دیئے ہیں اب ہو ش کے ناخن لیں جمعیت علماء اسلام اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پاکستان کے امن ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔