|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2016

کوئٹہ :  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک کے عوام دو پارٹیوں پر مبنی سیاسی ماحول سے اکتا چکے ہیں جہاں وسائل کی تقسیم اور اخراجات بہبود عامہ کی بجائے اپنی جیبے بھرنے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں تاہم اب عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو رہا ہے اور عوام ایسے کرپٹ عناصر کا محاسبہ اپنی جمہوری رائے دہی سے کریں گے پی ٹی آئی ملک کے متواسط طبقے غریب مزدوروں ہاریوں اور ہر اس محب وطن فرد کی پارٹی ہے جو ظلم و جبر استحصال اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی عہدیداران اور سابق کونسلر نرگس مصطفیٰ ‘ ثمینہ پروین اور نرگس الیاس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے باری باری کی سیاست کو اپنا کر حقیقی سیاست کے معنی کو آلودہ کیا جس کی وجہ سے عوام اس طرح کے سیاسی ماحول سے مایوسی کا شکار ہوئے اور سیاسی عمل سے متنفر ہوئے تاہم پی ٹی آئی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے عوام کو ظلم و جبر ناانصافی پر مبنی نظام اور روایتی کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلائیں گے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کا دور ختم ہو چکا اب عوامی رائے اور حقیقی جمہوری عمل کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے جہاں ہر فرد کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہونگی جس کی گارنٹی آئین پاکستان نے دی ہے انہوں نے کہا کہ 65 سال سے مختلف حربوں کے ذریعے اقتدار میں رہنے والے مخصوص طبقات نے عوام کا استحصال کیا جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا گیا ناانصافی پرمبنی یہ نظام اب قطعی نہیں چل سکتا انہوں نے کہا کہ خواتین بزرگوں اور گھر بیٹھے ہوئے پاکستانی عوام کی ایک بڑی خاموش اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی ان طبقات کی امیدوں کا محور ہے عوام کوظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات دلاکر روشن اورخوشحال نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے