|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2016

گوادر : گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چین گوادر میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ چین کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ ، دیرپا اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے گوادر اور زوہائی سٹی کے درمیان “سسٹر سٹی ریلیشن شپ” معاہدے کے تحت سول سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور معاونت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین زوہاء سٹی کے زوہائے پورٹ ہولڈنگ گروپ (Zhuhai Port Holding Group)کے چیئرمین اوہوئی شنگ کی قیادت میں نورکنی وفد نے گوادر بندرگاہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد کو چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد بلوچ نے ادارہ ترقیات گوادر کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں اور گوادر ماسٹر پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پورٹ کے چیئرمین نے گوادر پورٹ اتھارٹی، اقتصادی راہداری، گوادر بندرگاہ، گوادر فری صنعتی زون، گوادر ایکسپریس وے سمیت دیگر مختلف میگا منصوبوں کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو گوادر میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس سلسلے میں چینی وفد نے گوادر میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری میں خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری میں خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گوادر اور زوہائی سٹی کے درمیان “سسٹر سٹی ریلیشن شپ” کے معاہدے کو مستحکم بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ وفد نے گوادر، گوادر پورٹ اتھارٹی ادارہ ترقیات گوادر، گوادر فری صنعتی زون، جی ڈی اے ہسپتال، پاک چائنا فرینڈ شپ پرائمری اسکول فقیر کالونی گوادر کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے سروے شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں چینی انجینئر ایئرپورٹ کے ابتدائی مرحلے میں مٹی اور دیگر ضروری لیبارٹی ٹیسٹ لے کر رپورٹ مرتب کرنے کے بعد میٹریل اور معیار کے مطابق کام شروع کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ “سی پیک” معاہدے کے تحت فنڈنگ چینی حکومت فراہم کرے گی جو اس خطے کاسب سے بڑا اور جدید ترین ایئرپورٹ ہوگا جو کہ 4800ایکڑ پر مشتمل ہوگا۔ یہ ایئرپورٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور بین الصوبائی نوعیت کا ہوگاجبکہ گوادر میں گوادر فری صنعتی زون کی تعمیراتی کام بھی شروع ہورہا ہے اس سلسلے مین مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔