|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت میں شامل ایک قوم پرست جماعت کی پشتون علاقوں میں ترقی کی دعوے صرف اخبارات تک محدود ہے تین سال کے دوران نہ تو میگا پراجیکٹ منصوبہ شروع کیا اور نہ ہی عوام کو روزگار کے مواقع میسر کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت پر تنقید کرنے والوں نے عوام کے فلاح کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں تین سال گزرنے کے باوجود بھی عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور حکومت میں عوام کو روزگار کے مواقع میسر کئے اور کوئٹہ شہر میں جہاں جہاں فلائی اوور برج پر کام جاری ہے وہ بھی ہمارے مرہون منت ہے کوئٹہ شہر میں تین سال کے دوران کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور تنگ نظری کی سیاست کو مسترد کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل پشتون پرست جماعت نے تین سال کے دوران عوام کے لئے کونسا وہ اچھا کام کیا جو وہ عوام کے سامنے جا کر جوابدے ہو ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ وہ آئندہ الیکشن کس بات پر لڑیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن اپنے اتحاد واتفاق کو برقراررکھیں اور آئندہ والے انتخابات میں قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں کو مسترد کر دینگے۔