|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2016

کوئٹہ:  بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یادیو کے انکشافات کے بعد صوبائی سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے اور پاک افغان سرحد پر سخت نگرانی اور انتظامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ آفیسر کل بھوشن یادیو کے انکشافات کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کر دیا اور سیکورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مزید بھارتی ایجنٹس کی موجودگی سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہے اور کل بھوشن یادیو کے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت رہا ہے اور علیحدگی پسند جماعتوں کو سپورٹ کررہے ہیں