لورالائی : نیشنل پارٹی پشتون بلوچ کے اتحاد کے علمبرداار ہے ایک سازش کے تحت ہمارے درمیان نفرتین پید اکی گئی ہیں خان عبدالصمد خان ، غوث بخش بزنجو اور باچا خان نے نیب کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں سیاست جہوریت اور حقوق حاصل کرنے کیلئے نئی رائیں دیکھائیں ۔ ہم بلوچستان سے بھوک جہالت کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو اپنے حقوق کا مالک بنائیں گے عوام کوعالج معالجہ تعلیم امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بلوچستان کے حلات مفلوچ ہوچکے تھے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ تھی ۔ ہم نے حکومت قائم کرتے ہی سب سے پہلے بلوچستان میں امن و امان قیام کرنے کی طرف توجہ دی اور اس میں کسی حد تک کامیا ب بھی رہے اور صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ ، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکڑ اسحاق بلوچ ، خیر جان بلوچ ، وڈیرہ کریم کھیتران ، پشتون ریجن کے کوارڈینٹر صدیق پانیئزئی ، نجیب اﷲ، درمحمد بلوچ ، ملک منور پانئیزئی ، خلیل اﷲاخوندزادہ ، نصراﷲخان ترین ، ملک آزاد خان حمزہ زئی ، نے لورالائی میں شمولیتی پروگرام کلی ملک غلام رسول کی رہشگاہ ، رڑکن میں شمولیتی پروگرام ، تحصیل کنگری میں حاجی صالح محمد موسی خیل ، کی سنکیڑؤں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے پروگرام اور کلی بارکوال میں ملک حبیب اﷲکاکڑکی اپنے خاندان سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک دولت شاہ کی قیادت ، وزیر شاہ کی قیادت ، خلیل اﷲاور محمد عمر موسی خیل کی قیاد ت اور مولوی عبدالرزاق کا جمعیت علمااسلام نظریاتی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرپشن نے معاشرہ کو ایک ناسور بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہونے والے حالیہ سروے میں جماعت اسلامی کے بعد نیشنل پارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑ ی جمہوری پارٹی ہونے کا اظہار دیا گیا ہم اس وقت ملک کی اہم جمہوری پارٹی ہیں ہم اور ہمارے تما م وزراء عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے سامنے ہم ہر وقت جواب دہ ہیں اور عوام کو حق ہے کہ وہ ہر وقت اور ہرجگہ ہمارا احتساب کرسکتی ہے ۔ اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوامی خدمات ہمار ا شیوہ ہے ہم حکومت ختم ہونے کے بعد بھی اپنے صوبے کے عوام کے ساتھ ہی رہیں گے یورپ اور باہر کے ممالک میں پنا ہ نہیں لیں گے ۔ عوامی مسائل کو حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے امن وامان صحت تعلیم کی فراہمی ہمارا اولین مشن ہے صوبے میں یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کا قیام اور دیگر ادروں کا قیام ہماری حکومت کے کارنامے ہیں اور عوام کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذامہ داری ہوتی ہے اور ہم نے اس ذمہ داری کو بے خوبی ادا کیا ہے ۔ ہم جمہوری ، قانونی اور فیڈریشن کے حامی ہیں اور بلوچستان کے تمام پسے ہوئے طبقات پشتون ، ہزرا ، سیٹلر ، سرائیکی ، بلوچ کی نمائندگی اور ژوب سے گوادر تک عوام کی ترجمان جماعت ہے اور جہد مسلسل سے انقلاب لائے جاتے ہیں ۔ تفرقہ بازی ، لسانیت ، قبائلی جھگٹرؤں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ سب ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فلاح وبہبود ، صحت و تعلیم اور پانی کیلئے موثر منصوبہ بندی نہ کی تو ہم دیگر اقوام سے پیچھے رہ جائیں گے اور ہجرت پر مجبور ہوجائیں گے اور ہجرت کی صورت میں کوئی ہمیں پناہ اور قبول تک نہیں کرے گا ۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک ترقی پسند بااصول اور بلاتعصب بلارنگ و نسل سیاست کرنے والی جماعت ہے اور اس میں تما م طبقات فکر کی نمائندگی شامل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی سینٹرز اور سابق وزیر اعلی پر کرپشن کا اگر ایک روپے کا بھی الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا اور سیکریٹ فنڈ ز سے بھی ایک آنہ ادھر ادھر نہیں کیا نہ ہونے دیا ۔ مقررین نے کہا کہ بلوچ اور پشتون کا تاریخی رشتہ ہے ہم نیشنل پارٹی کو مزید فعال بنائیں گے قومی اور ملی یکجیتی اتحاد اور قومی اتفاق رائے پید اکریں گے بلوچستا ن سمیت ملک بھر سے اسلحہ کلچر ، عسکریت پسند وں کے ہم خلاف ہیں اور تما م ملک اور صوبے کی عوام کو جہالت کے اندھیروں غربت کاخاتمہ اور تعمیلی پسماندگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہمار ا اولین مشن اور منشور ہے صوبے میں تعلیم او ر سیاسی شعور کے ذریعے عملی جدوجہد میں ہم ہر وقت مصروف عمل ہیں ہم ملک اور صوبے سے طبقاتی تعلیم کا مکمل طور پر خاتمہ چاہیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمار ا صوبہ قدرتی وسائل سے ملامال ہونے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سے پسماندگی جہالت کا خاتمہ ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاستدانوں نے اور مذہبی ٹھیکداروں نے نفر ت کی فضاقائم کی ۔اور تقسیم در تقسیم کی سیاست نے ہمیں تباہی کے دھانے پر پنچادیا ہم صوبے سے پسماندگی جہالت کا خاتمہ اتحاد و اتفاق برابر ی کے بنا پر حقوق کے حامی ہیں اور صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلی ثناء اﷲزہری کے ساتھ ہیں ہم بلوچستان کے مظلوم عوام روایات اور قوموں کے محافظ ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی تعلیمی اور دیگر اصلاحات کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔