|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2016

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے تمام مذاہبھ کے لوگ ایک جسم کے مانند ہے۔ جسم کے کسی حصے کو نقصان پہنچا تو فوج ایکشن میں آئے گی۔ کوئٹہ چھاؤنی کے ہولی روزی چرچ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں فرقے ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر تشدد کیا گیا۔ اب اس کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بہکے ہوئے لوگ واپس آجائیں۔ پاکستان میں مسلمان، ہندو ، عیسائی سمیت تمام اقوام اور مذہب کے افراد ایک جسم کے مانند ہیں۔ جسم کے کسی حصے کو نقصان پہنچے گا تو فوج ایکشن میں آئے گی۔ اْن کا کہنا تھا کہ فوج میں شمولیت کے وقت صرف مسلمانوں کے دفاع کا نہیں بلکہ ملک کے ہر شہری کے دفاع کا حلف لیا۔ انہوں نے عیسائی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عیسیٰ علیہ السلام کی دنیا میں واپسی کا شدت سے انتظار ہے تاکہ ان کی بدولت دنیا میں امن واپس آسکے۔ عامر ریاض نے کہا کہ اچھائی اور برائی کی جنگ انسان کے اندر سے شروع ہوتی ہے۔ معاشرے میں اور پھر قوموں کے درمیان اچھائی اور برائی کی یہ جنگ شرع ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس جنگ میں ہماری قوم کو کامیاب کرے۔ تقرئب میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج اور عیسائیوں کے مذہبی پیشواؤں نے شرکت کی۔ خلیل جارج نے کہا کہ مسیحی برادری کی تقریب میں شریک ہو کر فوج نے اپنے روشن روایت برقرار رکھیں۔ پاک افواج کی بدولت ہی ہم میٹھی نیند سوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس نے مسلم بھائیوں کے پاؤں دھو کر عظیم روایت قائم کی اس اقدام سے دنیا میں مذہبی رواداری کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے مسیحی برادری کے ہمراہ ایسٹر کا کیک کاٹا اور مختلف تعلیمی اداروں کے کامیاب طالبعلموں کو لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان کے شہداء4 کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔