|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2016

کوئٹہ:  موجودہ دور حکومت میں تمام طبقہ فکر معاشی اور معاشرتی استحصال کا شکار ہیں حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی وژن نہیں حکومت مسائل کو بڑھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ہمدرد معذوران کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ یونس بلوچ بھی موجود تھے کیمپ میں ہمدردان معذوران جعفر آباد کے ضلعی صدر امام بخش کھوسہ ‘ نائب صدر دورن بگٹی ‘ پریس سیکرٹری نثار احمد لاشاری ‘ آفس سیکرٹری خالد حسن کھوسہ ‘ یونس بگٹی ‘ بلاول بگٹی ‘ غلام سرور بروہی ‘ منظور احمد کھوسہ موجود تھے ان سے گفتگو کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ ایڈؤوکیٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام طبقہ فکر معاشرتی استحصال کا شکار ہیں حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کو بڑاوا دے رہے ہیں اب جبکہ معذوران سراپا احتجاج ہیں اور کئی روز گزرنے کے باوجود ان کا کوئی پرسان حال نہیں نصیر آباد ‘ جعفر آباد میں 2012کے سیلاب کے تباہی کے بعد رہائشی اسکیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں پی ڈی ایم اے نے جعفر آباد ‘ نصیر آباد کے معذوران کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا لیکن جب الاٹمنٹ کی گئی تو معذوران اور سیلاب سے متاثرہ افراد تھے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا اور من پسند اور سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو الاٹمنٹ دیئے گئے سیلاب سے معذوران سمیت کئی لوگ زیادہ متاثر ہوئے تھے انہیں نظر انداز کرنا قابل مذمت عمل ہے معذوران کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں معذوران معاشی تنگ دستی کا شکار ہیں اب تک کوئی ایسی پالیسی مرتب نہیں کی گئی جس سے معذوران کو ریلیف مل سکے آج بلوچستان کے معذوران کسمپرسی کا شکار ہیں اس سے قبل کی حکومتوں نے معذوران کیلئے کوٹہ مختص کیا تھا تاکہ انہیں زندگی گزرانے کا موقع مل سکے لیکن اب تمام معاملات سیاسی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں جو ناانصافیوں کا سبب بن رہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو عوام کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی سمیت اجتماعی قومی مفادات اور تمام طبقہ فکر کے احساس و جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہی ہے ہمدرد معذوران کے جائز مطالبات کی حمایت کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ معذوران سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے عوام معاشی پسماندگی و بدحالی اور سماجی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اکیسویں صدی میں عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہمدرد معذوران سراپا احتجاج ہونے کے باوجود حکمرانوں کا ٹھس سے مس نہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں نہ ہی وہ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں بلکہ اپنے گروہی مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں بی ڈی اے کے ملازمین کے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ملازمین ذہنی کوفت کا شکار ہیں بی این پی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ہر طبقہ کی نمائندگی کر رہی ہے فوری طور پر معذوران کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔