|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2016

کوئٹہ :  یورپی یونین کے سفیر جین فرانسوکوتان نے کہاہے کہ یورپی یونین بی آرایس پی کی توسط سے صوبے کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اس وقت صوبے کے چار اضلاع جن میں ژوب لورالائی خضدار اور جھل مگسی میں بلوچستان کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام چل رہا ہے اس پروگرام کو مزید چار اضلاع جن میں پشین قلعہ عبداللہ واشک اور ضلع کیچ تک وسعت دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے عوام کو ضروریات زندگی پینے کا صاف پانی سیوریج سسٹم تعلیم اور صحت جیسی سہولیات میسر ہوں یہ بات انہوں نے بلوچستان کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بی آرایس پی کے زیر اہتمام دیہی ترقیاتی اکیڈمی میں لوکل باڈیز کے ارکان کے پہلی تربیتی پروگرام کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام و دیہی ترقیاتی اکیڈمی اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے بی سی ڈی پی کے تحت صوبے کے گیارہ ہزار سات سو تیس منتخب بلدیاتی ارکان کو تربیتی کورس کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ منتخب اراکین اپنی ذمہ داریوں کو عوام کے لئے احسن طریقے سے اداکرسکے اور میں امید ظاہر کرتاہوں کہ اس کورس سے حاصل شدہ معلومات آپ لوگوں کو دفتری امور میں مفید و معاون ثابت ہونگے جس سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی بلوچستان کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں مواقع میسر آئیں تو وہ ملک وقوم سمیت دنیا بھر میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں تقریب کے اختتام پر یورپی یونین کے سفیر نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں آخر میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ اور دیہی ترقیاتی اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل حنیف بلوچ نے معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا